عیدکے بعد ضلع کچہری اور تحصیل آفس سمیت دیگر دفاتر کھل گئے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)لاک ڈائون اور عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد ضلع کچہری اور تحصیل آفس سمیت دیگر دفاتر کھل گئے، گزشتہ روز تحصیل آفس راولپنڈی میں نائب تحصیلداروں کے ریڈر تو موجود تھے اور معمول کا کام کیا جا رہا تھا ، تحصیل آفس میں تحصیلدار سمیت نائب تحصیلدار موجود نہیں تھے جس سے سائلین کو اپنے کاموں کے سلسلے میں مشکلات پیش آ ئیں ، تحصیلدار راولپنڈی کا چند ماہ قبل تبادلہ ہو ا جس کے ابھی تک کسی نئے تحصیلدار کی تعیناتی نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن