وزیر اعظم کاتمباکو کمپنی کے ویبنار میںشرکت  نہ کر نا قابل ستائش ہے، ماہرین 

 اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)انسداد تماکو نوشی کے لیے کام کر نے والے ماہرین نے ایک تمباکو کمپنی کی طرف سے منعقدہ ویبنار میں وزیر اعظم عمران خان کے شرکت نہ کر نے کی تعریف کی ہے،انہوں نے کہاکہ کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ حکومت ملک میں تمباکو نوشی پر قابو پا نے کے لیے پر عزم ہے،خوش آئند ہے۔انسداد تمباکو نوشی کے لیے کام کر نے والی تنظیم تمباکو فری کڈزکے کنٹری ہیڈ ملک عمران کا کہنا ہے کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے،سوسائٹی فار پروٹیکشن آف رائٹس آف چائلڈ(سپارک)کے پروگرام مینیجر خلیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان بچوں کے حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط کر چکا ہے،اور مذکورہ ویبنار میں وزیر اعظم کی شرکت اس کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہوتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...