راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 62کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے مسلم لیگی کارکنوں کو جیلوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ،مسلم لیگی کارکنوں کے لئے جیل کی کوٹھڑی کو حجلہ عروسی کی حیثیت رکھتی ہے میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جبر کی قوتوں کے سامنے ڈٹ گئے اور جرات و استقامت کی ایک مثال قائم کی ،میاں شہباز شریف موجودہ حکومت کے دور میں دوبار جیل گئے ایک سال سے زائد عرصہ تک جیل کاٹی لیکن موجودہ حکومت کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو ئی ساری دنیا جانتی ہے میاں شہباز شریف بیس سال سے کینسر جیسی موذی مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں انہیں وقفے وقفے کے ساتھ میڈیکل چیک اپ کے لئے برطانیہ جانا پڑتا ہے ان کی ضمانت پر رہائی ہوئی اور پھر عدالت نے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جسے حکومت نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔