گاڑی موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، 2 سوار زخمی

May 18, 2021

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ مارگلہ کے علاقے میں گاڑی موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی دو سوار زخمی ہوگئے، پولیس کو قیصر محمود نے بتایا کہ مارگلہ روڈ پر صاحب نصیب گاڑیKW102تیز رفتار ی سے چلا رہا تھا اور موٹر سائیکل AKK8674 کو ٹکر ماردی جس سے بھائی فیصل اوراسکا ساتھی یاسر زخمی ہو گئے اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچاپولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

مزیدخبریں