ناظم آباد میں رہائشی مکانوں کو کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کئے جانے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقہ ناظم آبادنمبر دو میں بلڈرز مافیا، ایس بی سی ای اور کے ڈی اے کے حکام کے ملی بھگت سے رہائشی عمارتوں کو غیر قانونی طورکمرشل پلاٹوں میں تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ۔ اور متعلقہ حکام کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ ان پلاٹوں کو کمرشل کروانے کے ان پلاٹوں کو بینکوں اور دیگر ملٹی نیشنل برانڈ کی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو کرائے کر دے کر ہر ماہ بھای کرایا وصول کیا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کے گھناؤنے کاروبار کو فوری طور پر روکا جائے اور اس کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن