کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت قادریہ کے سربراہ قادری مسجد و خانقاہ قادریہ علمیہ کے خطیب و سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فریدالدین قادری نے عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ دین اسلام اللہ کے نزدیک پسندیدہ دین ہے اور قرآن میں اللہ نے واضح فرما دیا ہے کہ اسلام کے سوا کوئی اور دین اللہ کی بارگاہ میں قبول نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں کئی مذاہب پائے جاتے ہیں مگر اسلام ہی وہ دین ہے جس میں دین و دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے اور اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی و رسول بنا کر بھیجا ہے اسلئے اب ہر ایک کیلئے آپ پر ایمان لانا ضروری ہے۔