رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)پاکستان میں کپاس کی نئی فصل کے ایڈوانس سودوں کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہرڈگری کے ایک آڑھتی نے پھٹی کے چھ ٹرکوں کا ایڈوانس سودا پنجاب کے شہر کبیر والا کی ایک جننگ فیکٹری کو پانچ ہزار500روپے فی چالیس کلو گرام(ایکس ڈگری) فروخت کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئی کپاس کا یہ پہلا سودا ہے اور توقع ہے کہ رواں ہفتے کے دوران کپاس کی نئی فصل اور روئی کے مزید سودے طے پائیں گے۔
سندھ کے آڑھتی پنجاب میں پھٹی کے ساڑھے 5 ہزار فی من ایڈوانس سودے کرنے لگے
May 18, 2021