بنگلہ اچھا، سونمیانی جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہیں ، پولیس بھی خوفزدہ 

May 18, 2021

روجھان (خبر نگار ) تھانہ بنگلہ اچھا اور تھانہ سونمیانی  کی حدود میں چالیس سال سے جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہیں قائم ایل ایم جی راکٹ لانچر سے لیس جرائم پیشہ افراد سے ناصرف مقامی افراد خوف زردہ بلکہ تھانوں میں بیھٹے پولیس کے جوان بھی کاپنتے ہیں تھانہ بنگلہ اچھا اور سونمیانی میں قابل ایس ایچ اوز تعنیات نہ ہوسکے نااہل ایس ایچ اوز معطل کرکے جرائم پیشہ افراد کو نتھ ڈالنے کے لیے قابل جرات مند ایس ایچ اوز اہلٹ سمیت قابل فورس تعنیات کی جائے عوام کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تھانہ بنگلہ اچھا اور تھانہ سونمیانی کی حدود میں چالیس سال سے جرائم پیشہ افراد نے زمین دوز پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں ایل ایم جی راکٹ لانچر سمیت جدید اسلحہ سے لیس یہ جرائم پیشہ افراد رحیم یار خان صادق آباد بہاولپور خان پور ملتان سمیت ملک کے کئی شہروں میں اغواء قتل ڈکیتی بھتہ وصولی کی واردات کرتے ہیں اور تھانہ سونمیانی اور تھانہ بنگلہ اچھا میں پناہ گزین ہوتے ہیں بدقسمتی سے نئے ایس ایچ اوز اور انکی نفری سمیت تھانہ بنگلہ اچھا اور تھانہ سونمیانی ان جرائم پیشہ افراد کو نتھ ڈالنے کے لیے کوئی جرات مند ایس ایچ اوتعنیات نہ ہوسکا گشت کا نظام موثر اور مظبوط نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کچے میں دندناتے پھرتے ہیں  پولیس اور قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کی ناقص پالسیوں کے باعث جرائم پیشہ افراد سے ناصرف مقامی افراد بلکہ تھانوں میں بیٹھے پولیس کے جوان بھی خوفزداہ ہیں جبکہ تھانوں میں بیٹھے ایس ایچ اوز جرائم پیشہ افراد سے لڑنے اور قانونی رٹ قائم کرنے کی بجائے اس امید میں بیٹھے ہیں کہ سیاسی قیادت جرائم پیشہ افراد سے مزاکرات کرکے امن وامان کا حل نکالے جبکہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور قومی اسمبلی میں جرائم پیشہ افراد کو منطقی انجام تک پہچانے کے لیے آواز بلند کی مگر پولیس اور دیگر ادارے مٹھی بھر جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہیں جس سے جرائم ہیشہ افراد کے حوصلے بلند مظلوم سر جھکائے زندگی گزار رہا ہے عوامی وسماجی حلقے نعمان حیدر واجد حسین شاہد سورج خان سمیت سینکڑوں افراد نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آئی جی پنجاب آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا دریائی فورس تعنیات کی جائے۔

مزیدخبریں