ترکش ہسپتال کے قریب تیل چوری کا ٹھکانہ‘ پولیس کی سرپرستی حاصل

May 18, 2021

مظفرگڑھ ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر سے) ترکش ہسپتال کے قریب تیل چوری کا ٹھکانہ‘ پولیس کی سرپرستی حاصل تفصیلات کے مطابق ْمظفرگڑھ ترکش ہسپتال سے ایک کلومیٹر آگے کچلاک ہوٹل کے ملحقہ دیوار کے ساتھ ایک تیل چوری کا ٹھکانہ بنایا گیا ھے جہاں پر تیل چوروں کو پولیس کی معاونت حاصل ہے باو ثوق ذرائع نے بتایا ہے کے ان تیل چو روں سے پولیس پچاس ہزار بھتہ لیتی ہے جس پر یہ تیل چور کھلے عام ٹینکروں سے جنریٹر کی مدد سے پائپ لگا کر تیل چوری کرتے ہیں جتنی مقدار میں تیل نکالا جاتا ہے اتنی ہی مقدار میں کیمیکل ڈال کر ٹینکرکے تیل کی مقدار پوری کر کے دو با رہ  سیل لگا دی جاتی ہیذرائع کا یہ بھی بتانا ہے جو تیل ٹینکر چوری ہوتے ہیں یا پارکو لائن سے کلپ سے جو تیل چور ی ہوتا ہے یہ ان ٹھکا نو ں پر لایا جاتا ہے جہاں سے ضلع بھر کے غیر قانونی پیٹرول پمپ اور تیل ایجنسیوں پر فروخت کر دیا جاتا ہے عوامی اور سما جی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے فوری تیل چوروں کے خلاف قانونی کروائی کا مطالبہ کیا ہے

مزیدخبریں