قطب پور (نامہ نگار ) میاں شہباز شریف کو رگٹرا لگانے کی سوچ کبھی پوری نہیں ہو سکتی عمران نیازی اور نیب کی حسرت دل میں ہی رہے گی حدیبیہ کیس کھولنے کا شوق بھی پورا کر لے کچھ حاصل نہیں ہو گا میاں محمد نواز شریف عدلتی حکم پر باہر گئے وہ اپنا علاج مکمل کراکے ہی واپس لوٹے گے لیکن وہ اس دوران حکومت کا بھی علاج بھی کرکے ائے گے پی ڈی ایم متحد انتخابی اصلاحات نہیں طریقہ کار کے خلاف ہیں حکومتی خارجہ پالیسی نہ کام ہو چکی ہے ۔حکومت نے ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا قرضہ حاصل کر کے سابقہ حکومتوںکو پیچھے چھوڑ دیا صو بائی وزیر تعلیم مراد راس کا ٹویٹ فلسطینیوںکے زخموں پر نمک پاشی ہے اسے فوری بر طرف کیا جائے ۔ یہ بات رکن قومی اسمبلی صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ نے عبدلرحمن خان‘ سعد خورشید کانجو ‘ فاروق ہاشمی کامران لنگڑیال چوہدری ذولفقار چھینہ اور چوہدری محمد نصیب اڈوکیٹ جنید ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔