مکرمی! گرمی کا موسم شروع ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ درجۂ حرارت میں شدت پیدا ہونے لگی ہے۔ درجۂ حرارت کی یہ شدت انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں اور پرندوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ہمارے اردگرد مشینوں کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے جس سے درجۂ حرارت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ کمپیوٹر اور ایئر کنڈیشنر کا استعمال اب بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ نیم شہری اور دیہی علاقوں میں بھی بہت بڑھ گیا ہے اور ان مشینوں سے پیدا ہونے والی حرارت موسم کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں درخت لگانے کی مہم شروع کررکھی ہے جس کو اگر واقعی اچھی منصوبہ بندی اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے تو اس سے ملک کو بہت فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلے میں ہر شہری اپنا مثبت کردار ادا کرے اور شجر کاری کو اپنے لیے ایک فرض سمجھتے ہوئے درخت لگائے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے محفوظ رہیں۔ (عاقب خالد، لاہور)
شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے!
May 18, 2021