اپوزیشن کو دیوارسے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوچکی:سیٹھ مختار 

May 18, 2021

جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سیٹھ مختار احمد آف جھبراں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنا حقیقی کردار ادا کرنے سے روکا نہیںجاسکتا ، اپوزیشن قیادت کو دیوارسے لگانے کی ہر کوشش اور سازش ناکام ہوچکی اب کوئی بھی دبائو اپوزیشن کو حکومت کی بری کارکردگی، کرپشن ، نالائقی و نااہلیوں کوبیان کرنے سے روک نہیں سکتا ہم حکومتی ہتھکنڈوں سے دبنے والے نہیں ہر محاذ پر ڈٹ کر حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے ، اپنے ایک بیان میں سیٹھ مختار احمد نے کہا کہ 22 کروڑ عوام میں یہ حکمران خود ہی اپنی نالائقیوں سے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں جن کے پاس عوام کی بہتری ، ملکی معیشت اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی ویژن نہیں ، وزیر اعظم سے لیکر وفاقی وزراء تک کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک نالائق ہیں جو صرف اور صرف سیاسی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے کبھی اپوزیشن پر زبان کے نشتر چلاتے ہیں انہیں عوام کا احساس ہے نہ ملکی حالات بہتر بنانے کی فکر ہے۔ 

مزیدخبریں