ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے چیئرمین یونین کونسل 58 وآصف محمود بٹ کی اپنی بلڈنگ پر نصب بورڈ کو تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم قریشی کی ایماء پر رات کو چوری کروانے اور اس کی جگہ اپنا بورڈ نصب کرنے کے خلاف چوک حرم گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈپٹی میئر منور احسان قریشی،محمد اسلم ہمایوں،قسور بھٹی،زاہد بشیر،اسحاق انصاری،نواز ناظرقریشی،مدنی خلیل،تحسین گڈو،چوہدری اقبال،چوہدری اکبر لال کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی میئر منور احسان قریشی اور چیئرمین یونین کونسل 58 وآصف محمود بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استمال کرنے سے باز رہیں ورنہ اس اقدام سے سیاسی کارکنوں کے درمیان نقص امن پیدا ہو سکتا ہے اس بارے میں چیئرمین وآصف محمود بٹ کی جانب سے تھانہ حرم گیٹ میں ایک درخواست برخلاف ملزمان بھی دے دی گئی ہے۔
تشہیری بورڈ کی چوری‘ لیگی یو سی چیئرمین و دیگر کا احتجاجی مظاہرہ
May 18, 2021