میلسی مکان پر قبضہ کیلئے دھاوا باپ بیٹے پر تشدد بیٹیوں کو گھسیٹتے رہے

میلسی(نامہ نگار)قبضہ گروپ کے 13 افراد نے مسلح ہو کر خاتون کے گھر دھاوا بول دیا ، باپ بیٹے کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور نوجوان لڑکیوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ۔ مدعیہ حلیمہ بی بی کے مطابق و ہ خانہ داری کر رہی تھی بمعہ اہل خانہ 3 بجے دن محبوب مسلح ہتھوڑا، تیمور مسلح پسٹل، محفوظ مسلح سوٹا، مقصود خالی ہاتھ، عبد القادر مسلح اینٹ، حمزہ مسلح اینٹ، حاجی اللہ ڈیوایا خالی ہاتھ اور 6 کس نامعلوم مسلح ہائے ڈنڈے سوٹے زبردستی چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے زبردستی سائلہ کے گھر میں داخل ہو گئے حاجی اللہ ڈیوایا نے للکارا کہ انہیں پکڑ لو اور مکان خالی نہ کرنے کا مزہ چکھا دو جس پر تیمور نے پسٹل کا بٹ مارا جو کہ خاوند غلام مرتضی کے سر پر لگا اور محبوب احمد نے ہتھوڑا مارنا چاہا تو میرے بیٹے شعیب مرتضی نے پکڑ لیا الزام علیہان مجھے بیٹیوں جدیجہ بی بی، رحمت بی بی، عائشہ بی بی اور فاطمہ کو بالوں سے پکڑ کر گھر میں گھسیٹتے رہے الزام علیہان نے الگ الگ آلات ضربات سے گھر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اور واش بیسن، دروازہ اور چھت والی دیواریں توڑ دیں میرے شور و واویلہ پر اہل محلہ ندیم، شہروز اور دیگران موقع پر آ گئے جنہوں نے الزام علیہان کی منت سماجت کر کے سائلہ اور دیگران کی جان بخشی کروائی الزام علیہان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔وجہ عناد یہ ہے کہ الزام علیہان ہمارے مکان پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں پولیس تھانہ سٹی میلسی نے بجرم 354. 427. 148. 149 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی جبکہ تا حال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔وجہ عناد یہ ہے کہ الزام علیہان ہمارے مکان پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں پولیس تھانہ سٹی میلسی نے  ایف آئی آر درج کر لی جبکہ تا حال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

ای پیپر دی نیشن