تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڑپکامیں ادویہ نہ آپریشن دستانے

May 18, 2021

کہروڑپکا (نیوز رپورٹر) کہروڑپکا میں ادویات کی شدید قلت سابق ایم ایس دولت لوٹ کر جیل چلا گیا نئے ایم ایس کو فنڈز نہ ملے تفصیلات کے مطابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر کہروڑپکا میاں افتخار احمد ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں روپے کا ہیرپھیر اور فراڈ انٹی کرپشن کی تحقیقات کے بعد گرفتار ہو کر جیل چلا گیا مبینہ طور پر نئے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ کو مالی وسائل سے محروم ہسپتال کا انچارج ملا ذرائع  کے مطابق ہسپتال میں ادویہ کی شدید قلت ہے شوگر ویکسین اور ادویات تو ایک طرف آپریشن کے لئے ضروری پلاسٹک دستانے اور شاپر ختم ہو چکے ہیں اگر کسی ڈاکٹر ایمرجنسی ضرورت ہو تو باہر سے منگوانا پڑتے ہیں ایم ایس کے ذمہ دار ترجمان نے ویکسین اور ادویات کی قلت کو تسلیم کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لودھراں کے پاس فنڈز موجود ہیں فنڈز ریلیز ہونے پر فوراً ویکسین وغیرہ خرید کی جائے گی۔

مزیدخبریں