مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3404322ہو گئیں ،کیسز16کروڑ42لاکھ75ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں600533ہوگئیں ،کیسز3کروڑ37لاکھ47ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں278751ہو گئیں ،کیسز2کروڑ52لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں کورونا سے 436000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز1کروڑ56لاکھ61ہزار تک پہنچ گئے ۔فرانس میں107812افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد58لاکھ81ہزار 137تک پہنچ گئی۔ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد44983ہو گئی،کیسز51لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں اموات 116211ہو گئیں اور کیسز49لاکھ49ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں127684افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز44لاکھ52ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 29 لاکھ 94 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ78لاکھ 76 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔
کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3404322ہو گئیں
May 18, 2021 | 11:43