اداکارہ ارمینا خان نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مانچسٹر میں شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔سوشل میڈیا اکاونٹ پر انہوں نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دل افسردہ تھے، یہ ایک پرامن تقریب تھی جس میں مسلمان، ہندو اور عیسائی شریک ہوئے اور انہوں نے فلسطین کے لئے آواز اٹھائی۔ارمینا خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہاں ہم نے شہید ہونے والے تمام بچوں کے نام لئے۔ہمارا پیغام ہے کہ ہم یہ اکیلے نہیں کرسکتے،ہمیں تمام لوگوں اور انکی حمایت کی ضرورت ہے۔