پنجاب میں کوروناویکسین کاسٹاک ختم ہونے کی تمام ترخبریں بے بنیادہیں۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب

May 18, 2021 | 23:00

ویب ڈیسک

 ترجمان محکمہ صحت پنجاب  سیدحمادرضانے کہا ہے کہ  پنجاب میں کوروناویکسین کاسٹاک ختم ہونے کی تمام ترخبریں بے بنیادہیں، صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپرتقریباایک لاکھ شہریوں کو ویکسینیشن لگائی جارہی ہے، پنجاب کی عوام کیلئے وافرمقدارمیں ویکسین دستیاب ہے، آسٹرازینیکا ویکسین کے کوئی سائیڈافیکٹس نہیں ہیں،  پنجاب کی عوام کو محفوظ اورمعیاری ویکسین لگائی جارہی ہے، آئیندہ دنوں میں ویکسین کی تعدادکوبڑھادیاجائے گا۔

مزیدخبریں