نصیرآباد( نامہ نگار) ڈیرہ مراد جمالی کی زیر تعمیر بائی پاس سڑک سے کئی گوٹھ اور زرعی اراضی متاثرہ ہوئی جس کے رہائشیوں کو حکومت نے معاوضہ دینا شروع کیا لیکن تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ عبدالغفور جمالی اور گوٹھ پہارالدین جتوئی تاحال محروم ہیں متاثرہ رہائشیوں عبدالغفور جمالی، پہارالدین جتوئی، برکت علی جتوئی، محمد حسن جمالی، مہیم خان جتوئی اور شمس الدین جتوئی نے اپنے تحفظات و خدشات کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے ملاقات کی اور انہیں آگاہی فراہم کرنے کے بعد میڈیا سے اپنا احتجاج نوٹ کراتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر بائی پاس سے پورا گوٹھ عبدالغفور جمالی اور گوٹھ پہارالدین جتوئی بری طرح متاثر ہوگیا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکانات دکانات کو گرایا جائے گا جس کا معاوضہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں دیا جارہا ۔انہوں نے این اے 65 نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ مراد جمالی زیر تعمیر بائی پاس سڑک سے ہمیں جو بالا نقصانات ہو رہے ہیں ان کا مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ دیا جائے جبکہ بجلی اور زرعی پانی نظام کا بھی نئے سرے سے انتظام کیا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ڈیرہ مراد جمالی :زیر تعمیربائی پاس کے متاثرین کی ڈ پٹی کمشن ر سے ملاقات
May 18, 2022