شوہر گھریلو ناچاقی، شوہر نے طلاق دیکر بیوی کوبچوں سمیت نکال دیا،گھر پر قبضہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بچوں سمیت خاتون کو گھر سے نکال دیا۔گاوں کے بااثر چوہدریوں سے ملکر مکان پر قبضہ کرلیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاوں لیل ورکاں کی رہائشی خالدہ پروین کی عرصہ پچیس سال قبل فرمان کے ساتھ شادی ہوئی، فرمان وفات پا گیا تو خالدہ بی بی کے سسر رمضان نے اسکی شادی اپنے دوسرے بیٹے عمران سے کر دی جس سے چار بچے پیدا ہوئے۔ عمران نے خالدہ بی بی کواکثر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جب خالدہ کے بھائیوں نے عمران کو سمجھانے کی کوشش کی تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور خاتون کو زدوکوب کرکے طلاق دیدی   اور بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ملزم عمران نے خالدہ کے مکان پر ساتھیوں شہباز،ابوسفیان وغیرہ کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور  خالدہ کو اسکے بارہ سالہ بیٹے اور پندرہ سالہ بیٹی سمیت گھسیٹتے ہو ئے اغوا کر کے عاشق جٹ کے ڈیرہ پر لے گیا اور قید کرکے ہراساں کرتا رہا،تین گھنٹے بعد نوشہرہ ورکاں پولیس نے مغویان کو ڈیرہ سے بازاب کروایا  اور مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن