حفیظ شیخ کی10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور، کراچی ایئرپورٹ پر غیر معمولی پروٹوکول 


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔ ذرائع نے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعہ وطن پہنچے، جبکہ ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا۔ جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا، سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں لے کر ایئرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔ جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھے جبکہ انہیں ایئرپورٹ سے سی ایم سندھ کا پروٹوکول اپنے ہمراہ لے گیا۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عبدالحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ خیال رہے کہ حفیظ شیخ پر قومی خزانے کو 11.25 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حفیظ شیخ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک وفاقی وزیر خزانہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...