قادیانی خاندان نے اسلام قبول کر لیا جلیل احمد شرقپوری نے کلمہ پڑھایا

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) معرو ف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری یوسف ولانہ ،رائے محمد خان کھرل، رائے محمد نواز، رانا اسرار احمد خاں کی کاوش سے تین دھائیوں سے قادیانی خاندان نے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا جنہیں میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے نے کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا اور ان کے حق میں استقامت کی دعا کی، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے گاوں باہو مان کے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والے رائے غلام عباس کھرل مرحوم کے بیٹوں رائے ناصر حسین کھرل، رائے نثار،رائے اسد،را ئے خرم، رائے اصغر یوسف، رائے لشکریوسف،رائے افتخار، رائے متوسط ریاض سمیت انکے خاندان کی دو خواتین و دیگر افراد نے قادیانیت سے تائب ہو کر صاحبزادہ مولانا میاں جلیل احمد شرقپوری کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن