ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میںکئی و ارڈز کے ائر کنڈیشنڈ خراب، مریض پریشان

May 18, 2022

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں شدید گرمی کے باوجود بچہ وارڈز سمیت زیادہ تر وارڈز کے ائر کنڈیشنڈ خراب ہونے سے مریض پریشان۔پی ٹی آئی کارکن میاں حامد مختار سمیت متعدد شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور محمد فیاض احمد موہل سے اپیل کی ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ائر کنڈیشنڈ،پینے کے ٹھنڈے پانی سمیت ضروری اشیاء سہولیات کا فقدان ہے اور اجکل گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہسپتال میں،بچہ وارڈ، سرجیکل وارڈ، میڈیکل وارڈ، اور دیگر  وارڈز  کے اے سی بند کر دیئے گئے یا  زیادہ تر خراب ہیں۔ائر کنڈیشنڈ بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ ڈاکٹرز حضرات کے تمام کمروںمیں سارے اے سی مسلسل چل رہے ہیں۔میاں حامد مختار، مہر محمد سلیم اور محمد اشتیاق مہر اور دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے ہسپتال میں مریضوں کو زندگی کی ضروری سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ  اور وارڈز میں جو اے سی خود بند کئے ہیں انہیں  فوری چالوں کرایا جائیں اور خراب ائر کنڈیشنڈ کو ٹھیک کرایا جائے۔

مزیدخبریں