نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)اہم ترین شاہراہ شاہدرہ کالاخطائی نارووال کرتار پورکی تعمیر شروع نہ ہو سکی مٹی دھول سے سکول جانے والے طلباء طالبات سانس کی بیماریوں کا شکارتفصیل کے مطابق چھ سال سے تباہ حالی کا شکارلاہور سے براستہ کالاخطائی نارنگ نارووال کرتار پور جانے والی اہم ترین شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں سفر کرتی ہیں اور سینکڑوں دیہات کو جانے والی واحد شاہراہ ہے تباہی بربادی کا منظر پیش کر رہی ہے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راحت امان اللہ بھٹی نے چند ماہ قبل اس کی تعمیر کیلئے 9کروڑکے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تعمیر شروع کرا دی مگر ٹھیکیدار سڑک اکھاڑ کر مٹی ڈال کر فرار ہوگیا اب مٹی دھول سے صورت حال مزیدابدتر ہو چکی لوگوں کا سفر کرنا ناممکن ہو چکا ۔موجودہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بھی ایک ماہ قبل ایک اجتماع میں جلد تعمیر کا اعلان کیا مگر وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہوسکا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی حمزہ شہباز سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم ترین شاہراہ کی تعمیرہنگامی بنیادوں پر شروع کرائی جائے ۔
شاہدرہ کالاخطائی نارووال روڈ کی تعمیر شروع نہ ہو سکی
May 18, 2022