کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر رنگا رنگ و پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹا ئرڈ عبدالستار عیسانی نے " 14واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر KBBAکے صدر و منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان،مشیر قانونی غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،SSPساؤتھ اسد رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمیع اللہ پٹھان،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ امر ججا،انجینئر محفوظ الحق،اصغر بلوچ،پروفیسر فوزیہ فلک،سابق ہاکی کوچ اخلاق احمد،انٹر نیشنل ریسلر شیر خان،قومی فٹ بالر عثمان غنی سمیت کھیلوں کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 38کے مقابلے میں 44باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر اپنی کامیابی کا کھاتہ کھو ل لیا،میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،ذاہد ملک،عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون،نعیم احمد،ممتاز احمد اور ظفر اقبال تھے۔قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر سلمان فوڈز کے کنٹری منجیر سرفراز احمد نے اپنے ادارے کی جانب سے شائقین اور کھلاڑیوں میں تحائف تقسیم کئے۔