بلاول کی امارات میں شیخ خلیفہ بن زائد النہان کے انتقال پر تعزیت ، نیویارک پہنچ گئے


لاہور‘ اسلام آباد (نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین‘ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز نیویارک‘ امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ گلوبل فوڈ سکیورٹی کال فار ایکشن اور بین الاقوامی امن‘ سلامتی کی بحالی‘ تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بحث میں حصہ لیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کمرشل فلائٹ سے نیویارک پہنچے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نیویارک ائرپورٹ پر ان کا بھرپور استقبال کیا اور بلاول بھٹو وزیراعظم کے نعرے لگائے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ امارات پہنچے تھے جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر نئے اماراتی صدر اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک مدبر حکمران کو کھو دیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار  کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ یقین ہے، پولیس اور دیگر ادارے مل کر مجرموں کو بہت جلد از جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے، دہشتگردی کسی بھی نام اور شکل میں ہو، انسانیت کی دشمن ہے، شہریوں کو یقین دلاتا ہوں، کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری  نے  دھماکے میں شہید ہونے والی خاتون کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار  کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکہ کے بعد چین اور ڈیووس کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...