لاہور (سپیشل رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) اور جاپان انٹلیکچوئل فورم کے مابین مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ طے پا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ایم او یو کی تقریب میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد شیروانی، رجسٹرار یو ایم ٹی سلیم عطا سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی اور جاپان انٹلیکچوئل فورم کے وفد کو یونیورسٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔تقریب میں مہمان خصوصی ہز ایکسی لینسی، مسٹر ریوجی ایواساکی سان، ہیڈ کونسلر ایمبیسی آف جاپان، جناب نبیل ہاشمی، چیئرمین اوٹس، جاپان، اقبال برما، صدر PJiF، ستارہ عارف نائب صدر PJiF نے بھی شرکت کی۔یو ایم ٹی اور جاپان انٹلیکچوئل فورم کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت یو ایم ٹی میں جاپانی زبان کے کورسز اور جاپانی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی تعاون شروع کرنا ہے۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ادارے میں تعلیم کو بہتر سے بھی بہتر بنانا تا کہ ہمارے نوجوان طلباء ریسرچ کے میدان میں خود کو قابل بناتے ہوئے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں تک لے کر جائیں۔