حافظ آباد:اساتذہ کا تنخواہوں،پنشن میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف مظاہرہ

May 18, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ کی قیادت میں اساتذہ نے تنخواہوںاور پینشن میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران اساتذہ نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہاہے مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن جوںکی توں ہیں۔وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ دوبار بڑھائی جاچکی ہے اسی طرح کے پی کے اور بلوچستان حکومت نے پندرہ فیصد یکم جنوری سے ڈسپیرٹی لائونس بھی لگادیا ہے لیکن پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف نہ دے سکی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو یکم جنوری 2022سے فوری طور پر ڈسپیرٹی لائونس لگایا جائے اور تنخواہوں اور پینشن میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

مزیدخبریں