انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے متحرک ہے: ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور(نیوزرپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے حوالے سے متحرک ہیں اور لاہور شہر کی 24 اہم شاہراہوں کو ماڈل بنانے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے تجاوزات کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا تھا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے نزد چلڈرن ہسپتال میں قائم ٹریفک لوڈ مینجمنٹ کیمپ کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن سونیا صدف اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کیمپ میں ایم سی ایل، پولیس، ٹریفک پولیس، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پارکنگ کی ہوئی گاڑیوں کو ہٹانا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو جاری رکھیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے 28 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لاہور شہر کو ماڈل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن