عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگ کر تباہی مچائی :سعد الرحمن

May 18, 2022

اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز نئی طوطا کہانی گھڑ کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پونے چار سال تک عوام کا خون نچوڑنے کے بعد عمران خان قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں ان کے بیانیہ کو مسترد کرکے عوام نے بتادیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے اقتدار و مفاد پرست ٹولے کو کسی صورت پذیرائی نہیں دے گی نہ انہیں آئندہ انتخابات میں عوامی حمایت حاصل ہوسکے گی قوم ان سے مکمل عاجز آچکی ہے، عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگ کر ہر طرف تباہی مچائی ۔ 

مزیدخبریں