اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں صدارتی ریفرنس پر رائے دی ہے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ صدر مملکت نے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے پوچھی تھی جس پر سپریم کورٹ نے اپنی رائے دی ہے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اس پر کوئی رائے قائم کریں گے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کی یہ رائے ماضی کے کیسز پر بھی لاگوں ہوگی یا اس کا اطلاق آئندہ کے کیسز پر ہوگاتاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھیج دیا ہے اور اس معاملے پر سب کی رائے سن کر قانون سازی کرنی چاہئیپرویزرشید کا کہنا تھا کہ قبل از وقت الیکشن کے حوالے پارٹی میں دو رائے موجود ہیں کچھ فوری الیکشن کے حق میں ہے جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونی چاہئے مگر سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے ہوتی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کے لوگوں کی رائے قابل قدر ہے مگر ہمیں فوری الیکشن کی باتوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ مزید کہا کہ معیشت کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
منحرف اراکین بارے سپر یم کو رٹ نے رائے دی ہے:پرویز رشید
May 18, 2022