لاہور (کامرس رپورٹر) الجلیل ڈویلپرز کے سب سے بڑے رہائشی پراجیکٹ النور آرچرڈ ویسٹ مرینا کا گرینڈ بیلٹ ایونٹ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس کی میزبانی زوہیب اظہر اور آر جے صوفیہ نے کی۔ تقریب میں کمرشل ڈائریکٹر الجلیل ڈویلپرز سردار اسلم وڑائچ اور الجلیل ڈویلپرز کے منیجنگ ڈائریکٹر فراز حسن وڑائچ‘ کاشف ایاز چٹھہ لینڈ ڈائریکٹر ‘ عمار چٹھہ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر‘ گلریز ڈھوڈی‘ خالد ڈھوڈی‘ محمدعطا زیب حسین اور محمد شاویز حسین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز عمر خالد‘ جنرل منیجر اربن پلاننگ الجلیل ڈویلپرز کی جانب سے ویسٹ مرینا کے بنیادی تصور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بنائی گئی جامع پریزنٹیشن سے ہوا۔ خالد ڈھوڈی سی ای او النور آرچرڈ اور الجلیل ڈویلپرز کے منیجنگ ڈائریکٹر فراز حسن وڑائچ نے بیلٹ کا آغاز کیا۔ اداکارہ سارہ خان نے بیلٹ میں خاص مہمان کے طور پر شرکت کی اور النور آرچرڈ ‘ ویسٹ مریا کے ساتھ اپنے کام کے تجربات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں النور آرچرڈ ویسٹ مرینا کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت پرجوش اور خوش ہوں‘ انہوں نے واقعی ایک اعلیٰ طرززندگی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے۔ جبکہ النور آرچرڈ کے سوشل میڈیا پیجز پر بیلیٹنگ کے عمل کو براہ راست نشر کیا گیا‘ ہال میں لگی بڑی سکرینوں پر کمپیوٹرائز بیلٹ کے نتائج دکھائے گئے۔
سردار اسلم وڑائچ‘ کمرشل ڈائریکٹر الجلیل ڈویلپرز‘ اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ سٹیج پر آئے انہوں نے ویسٹ مرینا کے قیام کے پیچھے اپنے گروپ کے وژن کا اظہار کیا اور ویسٹ مرینا میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کی تعمیر کا اعلان بھی کیا‘ جس کا ماسٹر پلان معروف ماہر تعمیرات نیئر علی دادا نے بنایا ہے۔ حاضرین اور ڈیلرز حضرات کی موجودگی میں ویسٹ مرینا کے آفیشل نقشے کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں فلک شبیر کی فارمنس نے سماں باندھ دیا‘ پرتکلف عشائیہ کے ساتھ یہ ایونٹ اختتام پذیر ہوا۔