قرآن سے تاقیامت ہدایت لی جاتی رہیگی: اعلامیہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس 


لاہور(سپیشل رپورٹر)شعبہ علوم اسلامیہ دی یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالی انٹرنیشنل قرآن کانفرنس کے اعلامیہ میں قرآن مجید کو انسانیت کے لیے ضابطہ اور منشور حیات اور ابدی سرچشمہ ہدایت قرار دیتے ہوئے کہاگیا کہ قرآن مجید فرقان حمید سے تاقیامت ہدایت و رہنمائی حاصل کی جاتی رہے گی۔ قرآن مجید کی تعلیم کو معاشرے میں بنیادی اور لازمی قرار دینا ضروری و ناگزیر ہے۔ دو روزہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس میں پاکستان سمیت سولہ ممالک کے ممتازسکالرزاردن سے سمیع احمد خالد العثامنۃ، مصر سے محمد توفیق محمد علی حدید، امارات سے مصطفی حنفی محمد القصاص اور شیرزاد عبدالرحمن طاہر، مراکش سے محمد علی عطافائی، سعودی عرب سے عبدالرحیم بن عبدالرحمن ابراہیم ایدیی سمیت دیگر شخصیات نے کانفرنس میں شرکت و خطاب کیا۔

اور ور انٹرنیشنل قرآن کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر دی یونیورسٹی آف لاہور کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے اختتام سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم مکمل ضابطہ اخلاق اور ضابطہ حیات ہے۔ شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر پروفیسر نصیر اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دی یونیورسٹی آف لاہور نے انٹرنیشنل قرآن کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا اور دنیا کے کونے کونے سے ممتاز مسلم اسکالرز نے شرکت کرکے قرآن مجید فرقان حمید سے متعلق اْن کے تجربات اور علم سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...