جوڈیشری وکیل کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتی‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 


وہاڑی(کرائم رپورٹر،نامہ نگار )وہاڑی میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ مل کر وہاڑی کی عوام کی خدمت کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کریں گے وہ گزشتہ روز اپنے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سینئر سول جج بوریوالہ محمد یونس ،صدر بار وہاڑی بابرمنظوردوگل ،صدر بار بوریوالہ چوہدری محمد صدیق ، صدر بار میلسی سید شبیر کاظمی ، جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست ، چوہدری محمود اختر گھمن ،میاں محمد غفور ،اعجازسلطان بندیشہ ،چوہدری نواز علی گوجر ،احتشام الحق ، خضرحیات تارڑ ، احمد رضا ، شکیل تارڑ ، ندیم رضا بخاری، ریاض حسین گسورہ ،ملک ندیم اختر، شیخ عبدالمجید سالک ،رائے عامر اسلم ،میاں شہزاد مترو ،میاں جہانزیب یوسف، ممنون جوئیہ ، عبدالوہاب بلوچ ،ارشد تبسم ،راؤ ذیشان، راؤ سعید ،صائمہ نورین ،نسیم حیدر کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار کا کہنا تھا کہ وکیل کے تعاون کے بغیر جو ڈیشنری چل نہیں سکتی جج اسی وقت انصاف فراہم کرسکتا ہے جب وکیل جج کو صحیح ڈائریکشن دے کر چلے وکالت ایسا شعبہ ہے جس سے لوگ سیکھتے ہیں موجودہ حالات میں قانون کی پاسداری ختم ہوتی جارہی ہے ہم دوسرے کی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں ایسی روایات کا خاتمہ کرنا ہوگا ایک دوسرے کیلئے برداشت کا رویہ اختیار کرناچاہئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ بار کیلئے یو پی ایس بمعہ بیٹریاں یا جنریٹر دینے کا اعلان بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن