پاکستان قدرتی معدنیات کے خزانے سے مالامال ملک ،ثمر مبارک مند

اسلام آباد(نا مہ نگار)معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی معدنیات کے خزانے سے مالامال ملک ہے، تاہم پچانوے فیصد معدنی ذخائرتاحال دریافت نہیں کیے جاسکے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایئریونیورسٹی میں منعقدہ دوسری عالمی فزکس کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وائس چانسلر ایئر مارشل(ر)جاوید احمد، رجسٹرار ایئر کموڈور (ر)عبدالوہاب، کانفرنس کے میزبان پروفیسر مظفر حسین سمیت چین، کینیڈا، اٹلی، آسٹریلیا سمیت قومی اور عالمی مندوبین بھی موجود تھے، شرکا کی جانب سے کانفرنس کے میزبان اور ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کے سربراہ ڈاکٹر مظفر حسین کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ایئر یونیورسٹی نے عالمی وبا کورونا کے دوران آن لائن ایجوکیشن سمیت مختلف اہم ایشوز پر دسترس حاصل کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوروزہ کانفرنس کے دوران رینیبل انرجی، کلائمیٹ چینج اور گلوبل وارمنگ جیسے عالمی ایشوز پر سیرحاصل بحث کی جائے گی۔ 
ثمر مبارک مند

ای پیپر دی نیشن