خانیوال،میلسی،،سرائے سدھو‘ شادن لْنڈ‘ بہاول پور،رحیم یار خان، (خبرنگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت)شدیدگرمی سے بہاولپور سمیت ملک بھرمیں ہلاکتیں سامنے آنے لگی۔ سکولوں میں تعطیلات نہ ہونے سے والدین میں تشویش بہاولپور سے خبر نگار کے مطابق ملک بھر میں سورج سوانیزے پر آچکاہے، شدید گرمی کی لہرنے انسانی زندگی کومفلوج کرکے رکھ دیاہے جبکہ شدیدگرمی کی وجہ سے کراچی میں دوکھلاڑیوں کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ چندروزقبل بہاولپورکے تھانہ کینٹ میں قتل کاقیدی بھی شدیدگرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا بچوں کے والدین نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب، وزیر تعلیم وفاق، سیکرٹری تعلیم پنجاب سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ معصوم بچوں کی زندگیوں کاخیال کیاجائے اورفوری طورپرسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کااعلان کیاجائے۔رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے باعث سکول جانے والے بچے مشکلات کا شکار ہیں اور بیشتر سکولوں میں کمروں کی کمی اور پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب ہونے سے بچے شدید گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیںمحکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو گرمی سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ۔خانیوال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ سے گلی،محلے اور بازار 12بجے کے قریب ویرانی کا عالم پیش کرنا شروع کردیتے ہیں نہروں،سوئمنگ پول پر لوگوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے وہیں پر ائیرکولر اور واٹر کولر کی قیمتیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔میلسی سے نامہ نگار کے مطابق میلسی اندرون شہر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان صارفین نے میڈیا کو بتایا کہ صبح دوپہر شام کھانے کے اوقات میں گیس غائب ہوجاتی ہے اور ایل پی جی گیس کے ریٹ آسمان سے باتیں کرتے ہیں اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔شادن لْنڈ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شادن لْنڈ، قصبہ کالا ، شاہ صدردین، دری ڈھولے والی، کالا کالونی اور پل قمبر احمدانی سمیت ملحقہ علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شدید گرمی میں شہریوں کو کرب میں مبتلا کردیا ۔
شدید گرمی سے ہلاکتیں، سکولز میں تعطیلات نہ ہونے پر والدین میں تشویش
May 18, 2022