اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں عوام پی ٹی آئی کا ممبر بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔تحریک انصاف کی ‘‘رابطہ ایپ’’ کے ذریعے ممبر سازی مہم کے حوالے سے شاہ محمودقریشی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بڑی تعداد میں عوام پاکستان تحریک انصاف کا ممبر بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس حوالے سے تحریک انصاف نے ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی پیدا کر دی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رابطہ ایپ لانچ کر دی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اب آپ گھر بیٹھے تحریک انصاف میں شامل ہو سکتے ہیں۔
بڑی تعداد میں عوام پی ٹی آئیا ممبر بننے کی خواہش رکھتے ہیں‘ شاہ محمود قریشی
May 18, 2022