ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے گزشتہ روز ملتان کے حلقے این اے 154سے سیاسی و سماجی شخصیت ملک ثاقب محمود مہے نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ منحرف اراکین اپنے حلقہ انتخاب میں عوام کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی‘ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک‘ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات توصیف عباسی و پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اس موقع پر موجود تھے۔ثاقب محمود مہے نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے ملک ثاقب مہے کا تعلق منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کے حلقے انتخاب این اے 154 سے ہے۔
منحرف اراکین حلقے میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں : عمران خان
May 18, 2022