ملتان(سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب اور معروف آئینی ماہر ملک رفیق احمد رجوانہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ آئین سے متصادم ہے۔آئین کا آرٹیکل 95 ووٹ کا حق دیتا ہے اور ووٹ کا حق نہ دینا غیر آئینی امر کہلائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اپنے ردعمل میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلہ کے بعد تحریک عدم اعتماد کا وجود ہی ختم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ محض آئین کی تشریح کر سکتی ہے۔ وہ نہ تو تو آئین سے ازخود کسی آرٹیکل کو ختم کرسکتی ہے اور نہ ہی کسی آرٹیکل کو شامل کر سکتی ہے۔ جن دو ججز نے اختلافی نوٹ لکھا ہے اس میں وزن ہے۔ اس فیصلہ کے بعد حکمران مطلق العنان کا روپ دھار جائیں گئے۔ اس فیصلہ کے بعد آرٹیکل 95 معطل ہو کر رہ گیا ہے۔