صدر سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب متعدد علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ مذہب، مشترکہ اقدار اور ثقافت پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک متعدد علاقائی اور عالمی امور پر یکساں مو¿قف رکھتے ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے تاجروں اور چیمبرز آف کامرس کو باہمی تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے باقاعدگی سے بات چیت کرنے کی ترغیب دینے پر زور دیا گیا۔صدر نے کہا کہ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی دونوں برادر ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے خادم حرمین شریفین کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ان کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 مئی کو شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کےا ،صدر مملکت نے فوجی جوانوں کی شہادت پر ورثاءسے اظہار افسوس کےا ،صدر مملکت نے سپاہی قاسم مقصود ، سپاہی عزیر اور لانس حوالدار زبیر قادر کے ورثاءسے بات کی ،صدر مملکت نے شہداء کو ملک پر جان نچھاور کرنے پر خراج تحسین پےش کےا ، صدر مملکت نے 26 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد سراج الدین کے ورثاء سے بھی بات کی صدر مملکت کی اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا، پیاروں کی قربانی پر خراج تحسین پےش کےا ۔

ملاقات 

ای پیپر دی نیشن