بھارت خاتون اور مسجد شہید ہندوانتہا پسندوں کا مسلمانوں کے گھروں پر پتھراﺅ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں انتہا پسندوں نے شہر بنارس کی قدیم گیان واپی مسجد کے سروے کے دوران وضو خانے سے ہندوﺅں کے بھگوان شیو کی علامت ”شیولنگ“ کی برآمدگی کا بھونڈا دعویٰ کر کے مسجد کے احاطے کو سِیل کروا دیا۔ بھارتی عدالت نے ایک ہندو انتہا پسند کی درخواست پر بنارس میں واقع تاریخی مسجد گیان واپی کے وضو خانے کو سربمہر کرنے کا حکم دیا۔ جس پر فوری طور پر عمل درآمد بھی کر دیا گیا۔ مسجد انتظامیہ نے سروے کرایا جس کے دوران ایک دھاتی چیز ملی جسے انتہا پسند ہندو¶ں نے شیو بھگوان سے منسوب مقدس علامت شیولنگ قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔ دوسری جانب بھارت میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم مسلم پرسنل لاءبورڈ نے انتہاپسند ہندو¶ں کے دعوے کو بھونڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وضو خانے سے ملنے والی دھاتی چیز کچھ اور نہیں بلکہ پرانا فوارہ ہے۔ عدالتی فیصلہ ناانصافی‘ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہندہ انتہا پسندوں نے مسجد جلا دی۔ ضلع نمیچ میں درگاہ کے سامنے مورتی نصب کر دی۔ مسلمانوں کے گھروں پر پتھرا¶ بھی کیا جس سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ اترپردیش میں پولیس نے تشدد کرکے مسلمان خاتون کو شہید کر دیا۔ پولیس وجہ بتائے بغیر بیٹے کو گرفتار کر رہی تھی‘ خاتون کے مزاحمت کی۔
وضو خانہ سیل

c

ای پیپر دی نیشن