وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر تحریک انصاف کے وکلاءکو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر تحریک انصاف کے وکلاءکو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے باور کرایا کہ کیا اٹارنی جنرل معاونت کے لئے پیش ہوسکتے ہیں‘ اس پر عدالت کی معاونت کی جائے اور دائر اپیل پر سماعت کی تاریخ کا فل بینچ بعد میں بتائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی اپیل پر سماعت کی۔ 
 وزیر اعلیٰ حلف، اپیل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...