لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بائولر محمد حسنین کا دوبارہ بائیو مکینک ٹیسٹ کروالیا ہے۔پی سی بی محمد حسنین کی بائولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کریگا۔محمد حسنین کے پہلے بائیو مکینک ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی حد کے اندر پایا گیا تھا۔