لاہور+ فیروزوالہ( نامہ نگاران) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں کئی شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے، جی ٹی روڈ شاہدرہ ٹاو¿ن تھانہ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کو فائرنگ کر کے قتل کردےا اور خاتون کے کانوں سے بالےاں نوچ کر اسے زخمی کر دےا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقے مےں برکت ٹاو¿ن سٹاپ کے قریب فیروزوالہ کا رہائشی کپڑے کا تاجر 46 سالہ سعید انور خان جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوو¿ں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈاکوو¿ں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سعید خان اور اس کا ساتھی گر کر زخمی ہو گئے۔ زخمی سعےد خان کو ہسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ پولےس نے موقع پرپہنچ کر نعش قبضے مےں لےکر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ جس پر مقتول کے ورثاءنے جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا پولیس افسروں نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرکے ٹریفک بحال کرالی۔ ادھر شاہدرہ ٹاو¿ن پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث مفرور قاتل ڈکیٹ وقاص احمد اور حسن زمان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے ملزموں سے مزید پوچھ گچھ شروع کردی پکڑے جانے والے ملزموں کا تعلق لاہور کے علاقہ سے بتایا گیا ہے۔ مصری شاہ کے علاقے مےں موٹرسائےکل سوار ڈاکو نے بےٹی کو ملنے آنے والی خاتون ثرےا کے کانوں کی بالےاں نوچ لےں۔ جس سے خاتون کے دونوں کان زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو فرار ہو گےا ہے۔ علاوہ ازیں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ہنجروال کے علاقے مےں 6لا کھ12ہزا ر، گجرپورہ میں 45 ہزار، باٹاپور کے علاقے میں دکان سے 42 ہزار، گارڈن ٹاو¿ن میں 31 ہزار، ملت پارک کے علاقے میں 28 ہزار، غازی آباد میں 17 ہزار، اقبال ٹاو¿ن سے 15 ہزار، راوی روڈکے علاقے میں 12 ہزار روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دےگر قیمتی سامان لوٹ لےا۔ چوروں نے نواب ٹاو¿ن کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر 4 لاکھ روپے مالیت کے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لےا ہے۔ چوروں نے شالیمار اور ماڈل ٹاو¿ن کے علاقوں سے دوکاریں، گرےن ٹاو¿ن سے رکشہ جبکہ شاہدرہ، نیو انارکلی، لاری اڈہ، ٹبی سٹی، سبزہ زار، ٹاو¿ن شپ اور قائد اعظم انڈسٹریل سٹےٹ کے علاقوں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہےں۔
ڈاکے
متعدد وارداتیں شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر کپڑے کا تاجر قتل اور ورثاءکا احتجاج
May 18, 2022