کراچی(سٹی نیوز)شیڈ ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے الخدمت کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارے آغوش کراچی میں بے سہارا اور یتیم بچوں کی صحت اور آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر معیز خان شیڈ ویلفئیر آرگنائزیشن نے کہا کہ اندرونِ سندھ کے بعد کراچی میں بھی شیڈ نے اپنی فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔شیڈ ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی کے بیشتر اسکولز خاص طور پر اسپیشل اور بے سہارا بچوں میں صحت و صفائی اور صاف پانی کی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اسکولز میں واٹر کولر، کاپیز،ا سٹیشنری، صابن، سینیٹائیزرز ، ڈسٹ بن، اور ہائیجن کٹ کی بڑے پیمانے پر تقسیم کئے گئے۔ شیڈ ویلفیئر آرگنائزیشن اس حوالے سے شہر کے دور دراز علاقوں اور خاص طور سے دیہی اور ناخواندہ علاقوں میں اپنی اس آگاہی مہم کو پہنچانے کا عزم رکھتی ہے تاکہ ہر شہری بنیادی طور پر اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کا خیال کریں اور بیماری اور جراثیم سے زیادہ سے زیادہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ اس موقع پر شیڈ ویلفئیر آرگنائزیشن کے کوآرڈینیٹر نعمان شاہ نے بچوں کو صحت اور صفائی کی اہمیت سے آگاہی دی۔ بعدازاں شیڈ ویلفئیر آرگنائزیشن کے دیگر عہدیداران غلام رسول فاروقی نے بچوں میں ہائیجن کٹ اور دیگر اشیاء کی تقسیم کی۔ شیڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر معیز خان نے مخیر حضرات سے فلاحی تنظیموں کی مدد اور تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے مفید شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔