والدین کی خدمت کرنے والے دنیا و آخرت میں سرخروہوتے ہیں‘مفتی منیب الرحمن

May 18, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر اور علی عاشق گجر کی والدہ  کے چہلم سے مذہبی اسکالر و مفتی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ دین اسلام میں والدین کی بے پناہ عظمت بیان کی گئی ہے،  والدین کی خدمت کو عین عبادت قرار دیا گیا ہے اور اسی طرح والدین کی اطاعت، اللہ اور رسول کی اطاعت کے بعد لازم قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی زندگی میں ان کی خدمت کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کے انتقال کے بعد ان کے ایصال ثواب کے لئے نیک اعمال، صدقات، عطیات اور خیرات کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جانا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں مرحومین کے درجات کو مزید بلندی عطا کی جاتی ہے۔ جبکہ مولانا عبدالغفار نے ماں کے رتبہ پر جوشیلا خطاب کیا اور محمد راشد قادری نے ہدیہ نعت پیش کی۔ فاتحہ چہلم کے اس اجتماع میں قاری عثمان، سینیٹر سلیم ضیائ، معروف جرنلسٹ سعید خاور، منور رضا، دین محمد لغاری، ملک تاج ، خواجہ غلام شعیب، دلاور جدون، سید نثار شاہ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، ناصر الدین محمود، محسن جاوید، ازہر شاہمدانی، اقبال خاکسار، علی اصغر گجر، معشوق علی گجر، محدم ندیم مشتاق گجر، محمد سلیم مشتاق گجر، شیخ فضل الٰہی، عمران اسلم، حبیب الرحمن، قاضی زاہد، راجہ سعید، حاجی صالحین تنولی، سلطان بہادر، فیروز خان، عرفان نیازی،نوشاد اختر،عارف حسین، سردار اسلم گبول، ماسٹر منیر، سردار صغیر ایڈوکیٹ، غلام مصطفی چوہدری، ندیم صدیقی،لیاقت شاہی، سید مظہر شاہ، عارف کیانی، افتخار گھمن، رانا عارف، ملک شیر احمد اعوان، میر رمیز بلوچ، طارق محمود، سہیل ندیم، کرامت چوہان، امین سواتی، رحیم اللہ سواتی، خورشید ہزاروی، سردار زبیر، عبدالنبی بروہی، رانا افتخار، چوہدری محمود حسین آرائیں، چوہدری عرفان، شیخ غلام باری، محبوب الٰہی، عارف حسین، لیاقت خان، حفیظ عباسی، عبدالوحید، سلیم آرائیں، فاروق احمد، عنیب شاہ، غلام رسول، شیر علی، راجہ ادریس، مشرف ملک، اسرار احمد، اکبر اعوان، چوہدری شہزاد، دلدار کھوکھر اور خواتین میں پروین بشیر، شمیم تنولی، شہناز اختر، ضلع کورنگی سے عبدالحق قریشی،علی اشرف بھٹی، اسد گجر، عبداللہ قریشی، عبدالحق ، نوید بشیر راجپوت اور بڑی تعداد میں لیگی کارکنان کے علاوہ سیاسی ، مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور مرحومہ کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی ۔ 

مزیدخبریں