کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹیری اطلاعات و سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے مسلم لیگ بڑی جماعت ہے اس میں چھوٹے موٹے اختلافات جموریت کا حسن ہیں مسلم لیگ (ق) کل بھی متحد تھی اور آج
بھی منظم ہے چوہدری برادران کی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کی گئی کاوشوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. جنرل سیکرٹیری چوہدری مظہر اقبال. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. نائب صدور سندھ معیز الحسن. شاہد عباسی. نعیم خان. لیبر ونگ کے صدر عبدالقیوم خان. یوتھ ونگ کے صدر عبدالرحمان خانزادہ. سلطان بھٹی. چاچا فقیر محمد قریشی. کراچی کے نائب صدور عاطف مشوانی. زبیر عالم صدیقی. مہین ملک. لائرز ونگ کے صدر خرم شاہد ایڈوکیٹ. سید فیضان انیسں.رانا وسیم. عابد خان. اور دیگر موجود تھے اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ مضبوط ہورہی ہے مسلم لیگ سند سیکریٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے جس سے مسلم لیگ کا پیغام و رابطے سندھ بھر میں مستحکم ہونگے مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن اور انکی ٹیم شب و روز عملی جدوجہد کررہی ہے اس موقع پر سندھ صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم و متحد کررہے ہیں اس موقع پر کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان و جنرل سیکرٹیری چوہدری مظہر اقبال نے سینیٹر کامل علی آغا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مسلم لیگ اور سندھ کے صدر طارق حسن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انکے شکر گزار ہیں.
سندھ میں قائد اعظم لیگ کو طارق حسن نے ہر سطح پر فعال اور منظم کیا جو خوش آئند عمل ہے‘ مرکزی سیکرٹیری اطلاعات کا دورہ کراچی پر خطاب
May 18, 2022