کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں معیاری ترقیاتی کاموں کی روایت ڈال دی ہے، چارج سنبھالنے کے بعد سے غیر معیاری ترقیاتی کاموں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر فہیم خان، سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن،ڈائریکٹر توقیر عباس ودیگر افسران کے ہمراہ جمشید روڈ نمبر1 اور کراچی ایڈمن سوسائٹی میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کے نیٹ ورک کی درستگی سے قبل زیر زمین کاموں کی درستگی ازحد ضروری ہے تاکہ تعمیر کے بعد سڑکوں کی کھدائی کا عمل نہ ہو، بلاوجہ سڑکوں کی کھدائی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،سڑکوں کی تعمیر سے قبل سب انجنئیرز کی مدد سے اس بات کو یقینی بنانے کے بعد سڑک کی تعمیر شروع کی جائے کہ جو سڑک تعمیر ہونے جارہی ہے اس میں کسی ادارے کی جانب سے زیر زمین کام سر انجام دلوانے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں چند ماہ میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کام سر انجام دئیے گئے ہیں جس پر سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال احمد ملاح اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں،دورے کے دوران ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، نجم شیخ، محمد ارشد بھی موجود تھے۔
ضلع شرقی میں سڑکوں کی صورتحال بہترکرنے کا عمل جاری
May 18, 2022