جامشورو(نامہ نگار/پی پی آئی) جامشورو اور نواحی دیہات میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے اور سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ایک ہفتے کے دوران پاگل کتوں نے ڈیڑھ درجن بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں اور ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔