نوشہرو فیروز(نامہ نگار)نوشہرو فیروز ضلع میں محکمہ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے 254 امیدواروں کو تقرری نامہ (اپوائنٹمنٹ لیٹر) کی تقسیم، اس سلسلہ میں ایس ایس پی آفیس نوشہرو فیروز میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں 239 مرد پولیس کانسٹیبل، 14 خاتون پولیس کانسٹیبل اور ایک ڈرائیور کو ایس ایس پی نوشہروفیروز عبدالقیوم پتافی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ مشتاق احمد مہر، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج خادم حسین رند اور ریکروٹمنٹ کمیٹی شہید بینظیر آباد رینج کی جانب سے تقرری نامہ (اپوائنٹمنٹ لیٹر)دیئے، ایس ایس پی نوشہروفیروز نے تمام بھرتی ہونے والے اْمیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت دی ۔
کہ آج سے آپ محکمہ پولیس کا حصہ بن چکے ہیں، محکمے کا وقار، فرض کی ادائیگی اور نظم و ضبط کامظاہرہ آپ کی ذمہ داری ہے۔
پولیس میں بھرتی
نوشہرو فیروز، پولیس میں بھرتی 254 امیدواروں کو تقرری نامہ تفویض
May 18, 2022